-
خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں لاگو ایم ٹی آئی ایکٹ کے خاتمے کا فیصلہ
- 28 فروری 2023
خیبرپختونخوا میں نگران حکومت نے صوبے بھر کے اسپتالوں میں لاگو میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ آرڈیننس (ایم ٹی آئی ایکٹ) کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا۔
سابقہ حکومت کے صحت اصلاحات منصوبے کو ختم کرنے کےلیے تمام ایم ٹی آئی اسپتالوں کے بورڈ آف گورنر تحلیل کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایم ٹی آئی ایکٹ کو زائل کرنے کے لیے آرڈیننس کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جسے رواں ہفتے گورنر کو بھیجے جانے کا امکان ہے۔