-
بابراعظم کو پاکستان اعلی سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا
- 22 مارچ 2023
قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دینے والے بابراعظم کو بطور کپتان بہترین کارکردگی اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر پاکستان کے اعلی سول اعزاز سے نوازا جائے گا, وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہوں گے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مصباح الحق، یونس خان، شاہد آفریدی اور سرفراز احمد سمیت چار سابق کپتانوں کو کرکٹ میں ان کی شاندار خدمات پر ملک کے تیسرے بڑے سول اعزاز سے نوازا گیا تھا ۔