خیبرپختونخوا ؛ہر قسم کی غیرقانونی مائننگ کی بروقت روک تھام کی ہدایت
خیبر پختونخوا کے نگران وزیر معدنیات حاجی محمد غفران نے محکمہ کے تمام افسران کو نیک نیتی اور پوری دلجمعی سے قومی مفاد میں ٹیم ورک کے طور پر کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وسیع قدرتی وسائل سے استفادے کے لئے بہترین سرمایہ کاری کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔
مزید برآں صوبائی وزیر نے ہر قسم کی غیرقانونی مائننگ کی بروقت روک تھام کی ہدایت کی انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں موجود وسیع قدرتی معدنی وسائل سے بہتر طور پر استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔