پشاور، پاکستان آرمی کے گران باچا نے مسٹر پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے پشاور میں منعقدہ باڈی بلڈنگ مقابلوں میں ملک بھر سے چاروں صوبوں کے علاوہ اسلام آباد ‘ گلگت بلتستان ‘پاکستان آرمی‘ پاکستان واپڈا‘ریلوے ‘ پولیس اور ایچ ای سی کے 200 سے زائد تن سازنے حصہ لیا جس میں مسٹر و جونیئر مسٹر پاکستان ، مینز فزیک اور ماسٹرز کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں پاکستان آرمی کے گران باچا نے مسٹر پاکستان ، پنجاب کے عمر بٹ نے جونیئر مسٹر پاکستان ، سندھ کے ناصر بٹ نے مینز فزیک ،پنجاب کے شاہد خان نے ماسٹر پاکستان کا ٹائٹل حاصل کیا۔