شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے 35 کروڑ 24 لاکھ روپے کے فنڈز جاری
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا (پی ڈی ایم اے ) نے شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے ماہانہ نقد امداد اور راشن کی مد میں 35 کروڑ 24 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے۔
ہرتصدیق شدہ متاثرہ خاندان کو 12 ہزار روپے بطور نقد امداد جبکہ8ہزار روپے راشن کی مد میں ہر ماہ باقاعدگی سے فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ ان لوگوں کی مالی مشکلات کو کم سے کم کیا جا سکے ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق شمالی وزیرستان کے18 ہزار کے قریب متاثرین خاندان میں سے بیشتر کا تعلق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل سے ہے۔