-
پاکستان آنے کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم اپنے ملک سے روانہ
- 9 اپریل 2023
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ پاکستان آنے کے لیے کرائسٹ چرچ سے روانہ ہو گیا۔ نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 14 اپریل کو لاہور سے ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے میچز کی سیریز بھی ہو گی۔ ان سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔