اورکزئی نے ملک کی ساتویں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری اور خانہ شماری کامیابی کیساتھ مکمل کر نے کا اعزار اپنے نام کرلیا
کوہاٹ ڈویژن کے قبائلی ضلع اورکزئی نے سب سے پہلے ملک کی ساتویں اور اپنی نوعیت کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری اور خانہ
شماری 2023کامیابی کے ساتھ مقررہ وقت میں سو فیصدمکمل کر نے کا اعزار اپنے نام کرلیا۔
ضلع اورکزئی میں مردم شماری کے لئے مجموعی طور پرشمارکنندگان کی 135 کی ٹیموں اور 20 سپروائزرز نے اپنی خدمات سر انجام دیں جہاں کل 54532 گھرانوں کاشمار کرکے خانہ شماری اور مردم شماری کا عمل اطمینان بخش طریقہ سے پایہ تکمیل ہوگیا۔
ڈپٹی کمشنراورکزئی طیب عبداللہ نے بھرپور تعاون پر پولیس، اورکزئی سکاؤٹس، میڈیا، عمائدین اور جوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے افسران کی لگن اور محنت کو بھی سراہا گیا۔
کہ ہم تنازع کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں اور یو این قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں۔