بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے اختتام پذیر، آرمی چیف نے انعامات تقسیم کئے
چھٹے انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر تھےجنہوں نے دہشت گردی کیخلاف جنگی مشق میں حصہ لینے جوانوں کی تعریف کی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقابلے قومی انسداد دہشت گردی سینٹر پبی میں ہوئے، پاکستان آرمی کی 7 اور 10 بین الاقوامی ٹیموں نے مقابلے میں حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کی تعریف کی، انہوں نے مقابلوں کو افواج کی تربیتی مشق اور فزیکل فٹنس کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج بہادری، باہمی تعاون اور قابلیت کے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے۔