پاک بحریہ کی بڑی کارروائی، 4 ارب سے زائد مالیت کی منشیات پکڑ لی
پاک بحریہ کے جہاز نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی گشت پر تعیناتی کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے 280 کلو گرام منشیات (کرسٹل اور آئس) ضبط کرلی۔
قبضے میں لی گئی کشتی اور اسمگلرز کو مزید قانونی کارروائی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اس منشیات کی بین الاقوامی منڈی میں مالیت کا تخمینہ تقریباً 15 ملین امریکی ڈالرز (4ارب13کروڑ 55لاکھ )ہے۔
پاک بحریہ کے جہاز کا کامیاب انسداد منشیات آپریشن ملکی سمندری سرحدوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔