پاک بحریہ کا جہاز ’پی این ایس نصر‘ زلزلہ زدگان کیلئے امداد لے کر شام پہنچ گیا
پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر زلزلہ زدگان کے لئے امدای سامان لے کر شام کی بندرگاہ لطاکیہ پہنچ گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ امدادی سامان میں متاثرین کے لئے خیمے، کمبل، جنریٹرز، راشن، ادویات اور گرم کپڑے شامل ہیں، پی این ایس نصر 1000 ٹن امدادی سامان لے کر جانے والا پاک بحریہ کا پہلا جہاز ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاک بحریہ کے دوسرے جہاز پی این ایس معاون کو بھی امدادی سامان کے ساتھ 12 مارچ کو روانہ کیا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی قوم مصیبت کی اس گھڑی میں ترکیہ اور شام کےعوام کے ساتھ کھڑی ہے۔