پی ایس ایل 8: کراچی کنگز نےلاہور قلندرز کو 86 رنز سے شکست دیدی
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے 30 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 86 رنز سے شکست دے دی، جس کے ساتھ ہی پی ایس ایل 8 کے گروپ مرحلے کا اختتام ہو گیا اور دو دن آرام کے بعد 15 مارچ سے پلے آف مرحلہ کا آغاز ہوگا۔
لاہورکے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 110 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقرہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔