-
پی ایس ایل: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 35 رنز سے ہرا دیا
- 07 مارچ 2023
پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 23 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 35 رنز سے ہرا دیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 172 رنز ہی بناسکی۔ پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت لاہور قلندرز پہلے اور پشاور زلمی چوتھے نمبر پر ہے۔ لاہور قلندرز سات میچ کھیل کر چھ میں فاتح رہے جبکہ پشاور زلمی نے 6 میچز کھیل کر تین میں کامیابی حاصل کی ہے۔