جیسن روئے پی ایس ایل کی تاریخ میں 'انفرادی طور پر بڑی اننگز' کھیلنے والے بیٹسمین بن گئے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارح مزاج بیٹر جیسن روئے نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا، انہوں نے بدھ کو پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 145رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا، جیسن روئے نے 63گیندوں پر 5چھکوں اور 20چوکوں کی مدد سے 145رنز کی اننگز کھیل کر پی ایس ایل میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا کولن انگرام کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 2019میں پی ایس ایل میچ میں 127رنز کی دلکش اننگز کھیلی تھی.