-
پشاور زلمی نے اپنے آخری گروپ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرادیا
- 12 مارچ 2023
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 29ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 13 رنز سے ہرادیا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے اس میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 166 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
پشاور زلمی مقررہ اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 179 رنز بنا سکی۔واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اس میچ سے قبل ہی پی ایس ایل کے اگلے مرحلے کےلیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔