-
وزیر اعلیٰ چارسدہ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد احمد صاحبزادہ اور پاک آرمی کے آفیسرز کا سی پیک روٹس، ڈیم کی سیکیورٹی اور چائنیز کی سیکورٹی صورتحال کے حوالہ سے میٹنگ کا انعقاد
- 12 فروری 2023
ضلع چارسدہ میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ، ضلع بھر کے داخلی اور خارجی شاہراہوں پر سپیشل ناکہ بندیاں اور نگرانی یقینی بنانا ہوگی۔ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری، اس موقع پر پاک فوج کے آفیسرز، سی پیک ڈی ایس پی، ڈیم سیکیورٹی آفیسر اور سی ٹی ڈی آفیسرز بھی موجود تھے۔ چائنیز مہمانوں سمیت شہریوں کی سیکورٹی پر بھرپور توجہ دی جائیگی اور مشترکہ ناکہ بندیاں قائم کی جارہی ہیں۔ چائیز، سی پیک روٹس، حساس مقامات اور سرکاری دفاتروں کی سیکیورٹی آڈٹ کیا، اس موقع پر سی پیک روٹس کے قریب ٹارگٹڈ آپریشن شروع کرنا کا فیصلہ کیا جبکہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کیے۔ معززین علاقہ کیساتھ جرائم کے خاتمے اور سیکورٹی کے حوالہ سے بات چیت ہوگی اور مشترکہ حکمت عملی سے علاقے سے جرائم کی مکمل خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔