-
پاکستانی، افغان حکام کے مذاکرات کے بعد طورخم سرحد جزوی طور پر کھول دی گئی
- 25 فروری 2023
پاکستانی اور افغان حکام دونوں اطراف کی سرحد کو جزوی طور پر پیدل چلنے والوں کے لیے کھولنے پر رضامند ہوگئے جس کے بعد سیکڑوں پریشان حال افغانوں کا طورخم سرحد پر ہجوم دیکھنے میں آیا۔سرحد کھلنے کے بعد افغانستان میں پھنسے 500 پاکستانی وطن واپس آئے جبکہ درست سفری دستاویزات کے حامل 900 افغان شہریوں کو ان کے وطن واپس جانے کی اجازت دی گئی.