-
افغانستان سے سیریز ، قومی ٹیم 23 مارچ کو دبئی روانہ ہوگی
- 05 مارچ 2023
پاکستان اور افغانستان کےدرمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔ قومی ٹیم 23 مارچ کو دبئی روانہ ہوگی۔ افغانستان کے خلاف سیریز کے لیےقومی سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میں پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھانے والے نئے چہرے بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں عبوری کوچنگ سٹاف ذمہ داریاں نبھائے گا۔