-
پاک بحریہ کا جہاز امدادی سامان لے کر ترکیہ کی بندرگاہ مرسین پہنچ گیا
- 20 مارچ 2023
پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر امدادی سامان لے کر ترکیہ کی بندرگاہ مرسین پہنچ گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امدادی سامان میں زلزلہ متاثرین کیلئے خیمے، کمبل اور ادویات شامل ہیں، پاک بحریہ کا دوسرا جہاز پی این ایس معاون بھی امدادی سامان کیساتھ آئندہ چند روز میں ترکیہ اور شام پہنچے گا، پاکستانی قوم مصیبت کی اس گھڑی میں ترکیہ اور شام کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے