ملک بھر میں یومِ پاکستان روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا
ملک بھر میں آج یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا گیا۔یوم پاکستان کے موقع پر دن کا آغاز نماز فجر کے اجتماعات میں ملک و ملت کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دُعائیں مانگ کر ہوا۔
وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی اور پاکستان ایئر فورس کے دستے نے گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
یہ دن 23 مارچ 1940 کو آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے ایک علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا۔