اقوام متحدہ کے نیوکلیئر چیف کی پاکستان کی نیوکلیئر صلاحیتوں کی تعریف
اسلام آباد: اقوام متحدہ کے نیوکلیئر چیف رافیل ماریانو نے وزیر خارجہ بلاول سے ملاقات میں پاکستان کی نیوکلیئرصلاحیتوں کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی دو دن کے دورے پرپاکستان پہنچے۔
رافیل ماریانو نے اسلام آباد میں وزیر خارجہ بلاول زرداری سے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے اٹامک انرجی کو صحت ،زراعت ،صنعت ،بجلی شعبے میں استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔
ڈی جی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے پاکستان کی نیوکلیئرصلاحیتوں کو سراہا۔
ڈی جی رافیل ماریانو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا پاکستان اہم شراکت دار ہے، پاکستان کیساتھ تعاون مزید مضبوط بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کے نیوکلیئرچیف دورے کے دوران جوہری ٹیکنالوجی کے اداروں کا دورہ بھی کریں گے اور پاکستانی حکام سے صحت، زراعت، صنعت اوربجلی کی پیداوارکے شعبوں کےحوالےسےبات بھی کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے ڈی جی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کادورہ سماجی واقتصادی ترقی کیلئے جوہری ٹیکنالوجی کے پُرامن استعمال کے شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے موقع فراہم کرے گا۔