معاشی چیلنجز کا سامنا، پاک فوج کا 23 مارچ کی پریڈ محدود کرنے کا فیصلہ
پاک فوج کفایت شعاری کی پالیسی اپنا کر عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اخراجات بچانے کے لیے 23 مارچ کی پریڈ محدود پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 23 مارچ کی پریڈ روایتی طریقے کے بجائے ایوان صدر میں ہوگی جبکہ پاک فوج نے بچت کے لیے محدود پریڈ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ روایتی پریڈ پر بہت زیادہ لاگت آتی تھی۔
پاک فوج ملک کے مشکل وقت میں پوری قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاک فوج ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔