خیبرپختونخوا اور پنجاب کے پہلوانوں کے درمیان ریسلنگ مقابلوں کا آغاز ہوگیا
ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا اور صوبائی ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پنجاب اور خیبر پختونخوا کے پہلوانوں کے درمیان ریسلنگ مقابلے پیر بالا پشاور میں شروع ہوگئے۔
ایونٹ میں تیس سے زائد کانٹے کے مقابلے منعقد ہو گے جس میں خیبرپختونخوا کے مختلف ڈویژن اور صوبہ پنجاب کے سو سے زائد پہلوان شرکت کررہے ہیں۔
ریسلنگ مقابلوں میں پہلوانوں کو اپنی بہترین صلاحیتیں دکھانے کے مواقع ملیں گے اور اس کے ساتھ انہیں آگے جانے کے مواقع بھی ملیں گے اور وہ آنے والے مقابلوں کے لئے تیاری بھی کرسکیں گے۔