پشاور کی جیلیں اور عدالتیں فائبر آپٹک کیبلز سے منسلک
پشاور میں انصاف کے عمل کو زیادہ موثر، محفوظ اور سب کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے فائبر آپٹک کیبلز نصب کرکے عدالتوں اور جیل کو آپس میں جوڑ دیا گیا ہے جس سے نہ صرف قیدی ہتھکڑیوں میں لانے کی ذلت آمیز عمل سے بچ سکیں گے بلکہ انکو لانے اور لے جانے پر اٹھنے والے سرکاری اخراجات بھی بچائے جا سکیں گےجسے قیدیوں نے بھی خوش آئند قرار دیا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور اشفاق تاج کے مطابق گزشتہ ماہ ویڈیو لنک سہولت سے تقریباً 3000 قیدیوں کو جوڈیشل مجسٹریٹس کے سامنے پیش کیا گیا جب کہ قیدیوں کے لیے جیل میں 10 کیبن یونٹ بھی بنائے گئے ہیں