-
پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی، 267 روپے کا ہوگیا
- 01 مارچ 2023
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر کمی کی جارہی ہے۔ آئندہ 15 روز کے لیے ملک میں پیٹرول کی نئی قیمت 267 روپے فی لٹر مقرر کردی گئی۔ وزیر خزانہ نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 184 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔