قومی اسمبلی میں پیرروشان انسٹیٹوٹ آف پروگریسوسائنس وٹیکنالوجی میرانشاہ کے قیام کا بل منظور
جمعہ کو قومی اسمبلی نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں پیر روشان انسٹی ٹیوٹ آف پروگریسو سائنسز اینڈ ٹیکنالوجیز کے قیام کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
یہ انسٹی ٹیوٹ ضلع کے ساتھ ساتھ غلام خان بارڈر (افغانستان) کو ایک 'علمی راہداری' کے طور پر ایک نئی شناخت فراہم کرے گا اور نوجوانوں کو وزیرستان سے آگے، افغانستان اور وسطی ایشیا میں بھی راغب کر سکتا ہے۔
وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت نے پیر روشان انسٹی ٹیوٹ آف پروگریسو سائنسز اینڈ ٹیکنالوجیز، میران شاہ، خیبر پختونخوا ایکٹ 2022 کا مسودہ تیار کیا تھا اور وفاقی کابینہ کی طرف سے مناسب غور کے بعد اس پر کارروائی کی گئی۔
علاقے کے لوگ جو ماضی میں امن و امان کے مسائل سے دوچار رہے تھے اب وہ اپنے بچوں کے لیے جدید تعلیم کی سہولت حاصل کر سکیں گے اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔