چارسدہ: پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
29جولائی 2020 کوملزمان طاہر اللہ عرف ملک ولد ممتاز اور زرک ولد طاہر اللہ ساکنان ترلاندی حال ایوب انصاری ماڈل ٹاؤن نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ شروع کی جس کی زد میں آ کر اے ایس آئی سراج خان موقع پر جبکہ کانسٹیبل اکرام اللہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوئے۔ پولیس نے فوری طور پر کاروائی کے دوران ملزم زرک کو گرفتار کر لیا تھا تاہم ملزم طاہر اللہ فرار ہو گیا تھا۔ اس دوران پولیس نےخفیہ اطلاع ملنے پر ملزم طاہر اللہ ولد ممتاز تک رسائی حاصل کی اور ملزم کو نستہ کی حدود سے بامسلح گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے 1 عدد پستول کارتوس سمیت برآمد کرتے ہوئے ملزم کو مزید کاروائی کے لئے تھانہ نستہ منتقل کر دیا جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے.