کوہاٹ ، دو شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کی گئی
کوہاٹ میں دو شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کی گئی۔ اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا عظیم مرتبہ پانے والے پولیس کانسٹیبل محمدآایاز اور قاسم خان شہید کی نماز جنازہ ڈی ایس پی فرید حسین بنگش شہید پولیس لائنز کوہاٹ میں گزشتہ شب ہی ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں سول و عسکری حکام، پولیس افسران و اہلکاروں‘شہید کے لواحقین اور لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ کمشنر کوہاٹ، ڈی آئی جی کوہاٹ‘ڈی پی اوکوہاٹ، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ اور عسکری حکام نے پولیس کے چاق وچوبند دستے کے ہمراہ شہداء کو آخری سلامی پیش کی اور شہداء کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے۔