ڈیرہ اسماعیل خان : پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کے تھانہ کلاچی کی روہڑی پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔
ترجمان ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان پولیس نے بتایا کہ تھانہ کلاچی کی روہڑی پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے راکٹ لانچروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل احسان اللہ زخمی ہوگئے۔
مزید بتایا کہ پولیس کی جانب سے جدید ہتھیاروں کی مدد سے بھرپور جواب دیا گیا، جس سے دہشت گرد بھاگ گئے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں نے 3 راکٹ لانچر فائر کیے، دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان 45 منٹ تک مقابلہ جاری رہا۔