-
پشاور، پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا دستی بم سے حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
- 02 اپریل 2023
صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں شیخان پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق دستی بم حملے سے پولیس چوکی کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اطلاع پر پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔