-
پشاور پولیس لائنز مسجد خودکش حملے کے دو سہولت کار گرفتار
- 16 مارچ 2023
پولیس لائن مسجد دھماکا کیس میں پیش رفت ہوئی ہے جس میں حملے کے دو سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم کا تعلق افغانستان اور دوسرےکا تعلق ضلع خیبرسے ہے جسے ہشت نگری سے گرفتار کیا گیا۔ افغان سہولت کار واقعے کے بعد بیرون ملک فرار ہونےکی کوشش کررہا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان سہولت کار سے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات برآمد کرلی گئی ہیں اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔