-
پشاور ؛ تھانہ چمکنی پر نامعلوم شرپسندوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا
- 17 فروری 2023
پشاورکے تھانہ چمکنی پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کو پولیس نے ناکام بنا دیا۔پشاور کے علاقے چمکنی میں پولیس سٹیشن پر گزشتہ شب دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، پولیس نے بروقت فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے حملہ پسپا کردیا۔
نامعلوم شرپسندوں ںے پولیس سٹیشن پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا اور شدید فائرنگ کی تاہم پولیس کی جانب سے کی جانے والی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔حملے کے بعد پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا