-
ضلع شمالی وزیرستان میں 1لاکھ 42 ہزار 359 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے 621 ٹیمیں تشکیل
- 13 فروری 2023
ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان ریحان گل خٹک نے پولیو مہم کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ آج سے شمالی وزیرستان میں انسدادِ پولیو مہم کاآغاز کیا جائے گا جس میں 1لاکھ 42 ہزار 359 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اور اس خصوصی انسدادِ پولیو مہم کیلئے 621 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں 570 موبائل، 32 فکسڈ اور 9 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے اپنے آن لائن پیغام میں علماء کرام، صحافیوں، سول سوسائٹی اور شمالی وزیرستان کے عمائدین سے گزارش کی کہ پولیو ٹیموں کا بھرپور ساتھ دیں اور اپنے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلائیں تاکہ اس خطرناک موزی مرض سے بچا جاسکے۔ انہوں نے شمالی وزیرستان کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے تمام جائز مطالبات کو حل کیے جائیں گے پولیو مہم میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کو اپنے دیگر مطالبات سے جوڑنا بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے اور ضلعی انتظامیہ کے تمام ادارے آپکے تمام بنیادی جائز مطالبات کیلئے کوشاں ہیں۔