پشاور دھماکے کا منصوبہ افغانستان میں بنا، دوسرا بمبار بھی تیار تھا، سی ٹی ڈی
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ پشاور پولیس لائن دھماکے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی، خودکش بمبار کا تعلق مہمند ایجنسی سے تھا۔
انہوں ںے کہا کہ دھماکے کے لیے دوسرے خودکش بمبار کو بھی تیار کیا گیا تھا، اگر پہلا خودکش حملہ آور ناکام ہوتا تو پھر یہ دوسرا بمبار حملہ کرتا۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں حملہ آوروں نے افغانستان کے شہر قندوز میں تربیت حاصل کی، خودکش بمبار کا ماسٹر مائنڈ غفار عرف سلیمان تھا، وقوعے کے روز یہ رابطے میں تھا، پشاور دھماکے میں ملوث بمبار کا نام قاری تھا۔