-
پشاور ؛ تھانہ انقلاب پر نامعلوم شرپسندوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا
- 12 اپریل 2023
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں قائم تھانے پر دہشت گردوں نے دستی بم حملہ کیا اور شدید فائرنگ کی۔ پولیس کی جانب سے کی جانے والی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے تاہم اُن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن اور اطراف کے داخلی خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کی جارہی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق تھانے پر دستی بم حملے میں جانی نقصان نہیں ہوا البتہ دیوار کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔