رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں طلب
ملک میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں طلب کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت مذہبی امور نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں طلب کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ 29 شعبان المعظم کو نظر آنے کا قوی امکان ہے کیوں کہ چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بجکر 23 منٹ پر ہوگی۔