متاثرین شمالی وزیرستان کیلئے ماہانہ امداد اور راشن کی مد میں 35 کروڑ 24 لاکھ روپے جاری
پراونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )خیبر پختونخوا نے شمالی وزیرستان کے متاثرین اپریشن ضرب عضب کیلئے ماہانہ نقد مالی امداد اور راشن کی مد میں 35 کروڑ 24 لاکھ روپے کے قریب فندز ریلیز کردئے جو کہ ائندہ ایک دو دنوں میں حسب معمول موبائل سم کارڈ میسجنگ کے ذریعے سے18ہزار کے قریب رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ متاثرین خاندانوں کو موصول ہو نا شروع ہو جا ئینگے ۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے شریف حسین کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ریلیز شدہ فنڈز اس سلسلے کی102ویں قسط ہے جو شمالی وزیرستان کے اپریشن ضرب عضب کے ان متاثرین کو باقاعدگی سے ہر ماہ جاری کئے جاتے ہیں.
مذکورہ متاثرین خاندانوں میں گیارہ ہزار کے قریب وہ خاندان بھی ہیں جو حال ہی میں افغانستان سے براستہ غلام خان بارڈر واپس اچکے ہیں اور جن کی نادرا سے باقاعدہ تصدیق کا عمل مکمل ہو چکا ہے ۔
ہرتصدیق شدہ متاثرہ خاندان کو 12 ہزار روپے بطور نقد مالی امداد جبکہ اٹھ ہزار روپے راشن کی مد میں ہر ماہ باقاعدگی سے دئے جا رہے ہیں تاکہ ان لوگوں کی مالی مشکلات کو کم سے کم کیا جا سکے