بارکھان دھماکہ،وزیراعظم نے وزیراعلٰی اور آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کر لی
وزیراعظم شہباز شریف نے بارکھان رکھنی بازار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہارافسوس کیا
ہے،وزیراعظم نے وزیراعلٰی اور آئی جی بلوچستان سے دھماکے کی رپورٹ طلب کی اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
یاد رہے کہ بارکھان کے علاقے رکھنی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہو گئے،زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور موٹرسائیکل حجام کی دکان کے باہر کھڑا تھا۔