-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا سلسلہ شروع ہو گیا
- 24 فروری 2023
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 62 ملین ڈالر کا اضافہ ہوگیا جس سے ملک کے مجموعی ذخائر پونے 9 ارب ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے۔مرکزی بینک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مجموعی طور پر 6 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا جس سے مجموعی ذخائر 8ارب 72کروڑ 65 لاکھ ڈالرز ہوگئے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی قسط جلد موصول ہونے کا امکان ہے