-
جنوبی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک، 2 بچے شہید
- 16 مارچ 2023
جنوبی وزیرستان کے علاقے زنگھرہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے باعث 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے مارٹر فائر کیے جس سے 2 فوجی زخمی ہوئے تاہم بد قسمتی سے فائرنگ کے تبادلے میں دو بچے جام شہادت نوش کر گئے۔