خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ، تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں توسیع
خیبر پختونخوا میں سردی کی اسکولوں کی چھٹیوں میں 28 فروری تک توسیع کر دی گئی۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چھٹیوں کا فیصلہ برفباری اور شدید سردی کے پیش نظر کیا گیا.
کاغان ویلی میں تین فٹ سے زائد برفباری جبکہ درجہ نقطہ انجماد سے بھی نیچے ہے۔ واضح رہے کہ وادی کاغان سمیت صوبے کے سرکاری اسکول 15 فروری کو کھلنے تھے، تاہم اب اسکولز 28 فروری کو کھولے جائیں گے۔
حکومت کی طرف سے بالائی علاقوں کے تمام متعلقہ حکام کو نویفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بالائی علاقوں میں سردی کی شدت کیوجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔