اسکاؤٹس ٹریننگ اکیڈمی وارسک میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کا انعقاد
اسکاؤٹس ٹریننگ اکیڈمی ورسک میں بیسک ملٹری ٹریننگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل نورولی خان تھے۔ 32ویں ایڈیشن کے کل 1457 ریکروٹس تربیت کی کامیاب تکمیل کے بعد پاس آوٹ ہوئے۔ جن میں بڑی تعداد میں خیبر پختونخواہ کے قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان شامل تھے۔
مہمان خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور ٹریننگ کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس کو شیلڈز، ٹرافیاں اور اعزازی شمشیر دی ۔ پریڈ میں سینئر سول اور ملٹری سروسنگ اور ریٹائرڈ اہلکاروں، پاس آٹ ہونے والے ریکروٹس کے والدین اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔