سکیورٹی فورسز کے ملک بھر میں آپریشنز، متعدد دہشتگرد گرفتار اور حملے ناکام
سکیورٹی فورسز کے ملک بھر میں آپریشنز، متعدد دہشتگرد گرفتار اور حملے ناکام
ملک میں حالیہ بڑھتی دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں بے شمارآپریشنز کیے اور 3 ماہ میں دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری اور متعدد حملے بھی ناکام بنائے گئے۔
فورسز نے ملک بھر میں 6921 آپریشنز میں 142دہشتگردوں کو ہلاک اور 1007کو گرفتار کیا۔
خیبر پختونخوا میں 1960 آپریشنز میں سے 1516ایریا ڈومینیشن آپریشنز کیے گئے، صوبے میں 301 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور 143 ایریا سینیٹائزیشن آپریشنز کیے گئے جب کہ صوبے میں 98 دہشتگردوں کو ہلاک اور 540 کو گرفتار کیا گیا۔
بلوچستان میں 3414 آپریشنز میں سے 2980 ایریا ڈومینیشن آپریشنز، 67 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور 367ایریا سینیٹایزیشن آپریشنز کیے گئے جن میں 40 دہشتگردوں کو ہلاک اور 112کو گرفتار کیا گیا۔