-
سیکیورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا
- 09 فروری 2023
آئی ایس پی آر نے بدھ کے روز بتایا کہ شمال مغربی ضلع میں انسداد دہشت گردی کے فوجی آپریشن میں ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 12 دہشت گرد مارے گئے، جو مبینہ طور پر افغان پناہ گاہوں سے کارروائیاں کرتے تھے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ انٹیلیجنس اداروں نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر لکی مروت میں ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا اور ہلاک کیا، جہاں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور افغان کرنسی بھی برآمد ہوئی۔