-
شہیر آفریدی نے تھائی باکسر کو شکست دے کر ایشین کانٹیننٹل ٹائٹل نام کرلیا
- 04 مارچ 2023
پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نےورلڈ باکسنگ کونسل کے تحت ہونے والی ایشین کانٹیننٹل کی ٹائٹل فائٹ جیت لی۔ تھائی باکسر کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ تھائی باکسر سامپوتھ سیسا اپنے اعزاز کا دفاع نہ کرسکے۔ شہیر آفریدی نے تھائی باکسر کو چیلنج کیا تھا۔ شہیر آفریدی نے مڈل ویٹ ورلڈ باکسنگ کونسل سلور بیلٹ ٹائٹل کا مقابلہ تیسرے راؤنڈ میں جیتا۔ باکسر شہیر آفریدی نے جیت کراچی پولیس آفس حملے کے شہداء کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے