شہید بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا
شہید بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کردی گئی۔
بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی جنوبی وزیرستان میں آپریشن کو لیڈ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ شہید بریگیڈیئر برکی نے اے پی ایس حملے میں ملوث دہشتگردوں کے خاتمہ میں کردار ادا کیا۔ بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی نے 12 اکتوبر 1995 کو فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔
بر یگیڈیئر برکی کے سوگواران میں، اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں
واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈا میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید ہو گئے تھے، اس واقعہ میں پاک فوج کے 7 جوان زخمی بھی ہوئے تھے، آئی ایس پی آر کے مطابق بریگیڈیئرمصطفیٰ کمال برکی برکی اور ان کی ٹیم نے مقابلے کے دوران دہشت گردوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کی اور پاک فوج کے اس سینئر افسر نے مادر وطن کے امن کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔