مانسہرہ ،سیاحتی مقام شوگراں میں ونٹر ٹوورازم کے فروغ کے لئے جیپ ریلی کا انعقاد
مانسہرہ کے سیاحتی مقام شوگران میں ونٹر ٹورزم کے فروغ کے سلسلہ میں ڈائریکٹریٹ یوتھ افیئرز آور کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے برف پر x4X4جیپ ریلی منعقد کی گئی جس میں 25 گاڑیوں نے حصہ لیا اور برف پر جیپ ڈرائیور ز نے گاڑیاں چلا کر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤکا کہنا تھا کہ جیب ریلی سے ونٹر ٹورازم کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ ہوٹل انڈسٹری اور جیب ڈرائیورز کو بھی بہت فائدہ ہوگا ۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں ونٹر ٹورازم کارجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور پوری دنیا کے سیاح پاکستان کو سیاحت کے حوالے سے محفوظ ملک سمجھتے ہوئے ہر سال بڑی تعداد میں سیاحتی مقامات کا رخ کرتے ہیں اور خوبصورت مقامات سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں،
بین الاقوامی سیاحوں کی آمد سے پاکستان کی سیاحتی صنعت کو بھی فروغ مل رہا ہے اور ساتھ ہی مقامی سطح پر روزگار کے مواقوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے شوگراں میں برف پر کامیاب جیب ریلی کے انعقاد پر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی محکمہ پولیس یوتھ افئیر خیبر پختونخواہ کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ انتظامیہ اور مقامی شہریوں کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔