-
پشاور دھماکا: حملہ آور کا خاکہ جاری،نیا سیکیورٹی پلان بھی تیار
- 07 فروری 2023
پشاور پولیس لائن مسجد میں ہونے والے دھماکے میں ملوث خودکش بمبار کا خاکہ جاری کر دیا گیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خودکش بمبار کا خاکہ جاری کیا ہے جبکہ حملہ آور کی سہولت کار کے سر کی قیمت مقرر کردی گئی۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق حملہ آور کی سہولت کار سے متعلق اطلاع دینے والے کو ایک کڑور روپے کا انعام دیا جائے گا۔ اطلاع دہندہ کا نام مکمل صیغہ راز میں رکھا جاے گا۔ دوسری جانب سیکیورٹی کے لیے نیا پلان تیار کرلیا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس ہیڈکوارٹرز نے پولیس لائن کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ مراسلے کے مطابق مسجد میں اہلکاروں کے اسلحہ، حفاظتی جیکٹ لے جانے پرپابندی عائد کردی گئی۔ اہلکارکو ہیلمٹ کے ساتھ مسجد میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ اہلکار نماز کیلئے جامع تلاشی کے بعد مسجد میں داخل ہوسکے گا۔