پشاور سے ہتھیاروں کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
کراچی میں رینجرز اورپولیس کی خفیہ اطلاع پرسکھربائی پاس کےقریب کارروائی کی اور ہتھیاروں کی بڑی کھیپ اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ہتھیار پشاور سے سکھر،مورو،حیدرآباد اور کراچی سپلائی کیےجارہے تھے ، کارروائی کے دوران 2 ملزمان مختیاراور خان پرویز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ملزمان سےاسلحہ و ایمونیشن کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی ، ہتھیاروں میں 4ٹرپل ٹو رائفل، ایک 8 ایم ایم رائفل ، ایک عددکلاشنکوف، 19 نائن ایم ایم 5 تیس بورپستول ، ایک ہزارگولیاں اورمختلف ہتھیاروں کے28میگزین شامل ہیں۔
رینجرز کا کہنا تھا کہ اسلحہ کوچ کے خفیہ خانوں میں بڑی مہارت سے چھپایا گیا تھا، تاہم گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے