خیبر پختون خوا سے پنجاب میں اسلحہ اسمگل کیے جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
بھکر پولیس نے داجل چیک پوسٹ پر ایک مشکوک گاڑی کو روکا تو ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی، تاہم پولیس نے تعاقب کے بعد گاڑی پکڑ لی، جس سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
بھکر کے ڈی پی او محمد نوید نے بتایا کہ گاڑی سے 22 رائفلیں، 42 میگزین، اور 181 کارتوس برآمد ہوئے، گاڑی تحویل میں لے لی گئی ہے، اور 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق اسلحہ تخریب کاری میں استعمال کیے جانے کا شبہ ہے، گرفتار افراد کے خلاف غیر قانونی اسلحے کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔