-
لوئرچترال کے سیاحتی مقام گرم چشمہ میں منعقدہ پانچ روزہ سنو فیسٹیول اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا
- 17 فروری 2023
پاک فوج کی معاونت سے گرم چشمہ گراونڈ میں منعقدہ اس شاندار فیسٹیول میں وادی لٹکوہ سے کئی ٹیموں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل سمیع زمان نے کہاکہ اس ایونٹس کامقصدسرمائی سیاحت کوفروغ دیتے ہوئے مقامی نوجوانوں کوکھیلوں کے مواقع فراہم کرناہے۔اس فیسٹیول میں سول و عسکری حکام ،عمائدین علاقہ اورمقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔